پٹنہ،22اگست(ایس او نیوز/آئی ا ین ایس انڈیا)ہندوستان میں ٹووہیلرریسنگ کی سرفہرست ٹی وی ریسنگ نے آج ہندوستان کے سب سے طویل نان-اسٹاپ اسٹنٹ شو کا رکارڈ قائم کر لیا ہے۔ اس کامیابی کو انڈیا بک آف ریکارڈس کے ذریعہ تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ رکارڈ ٹی وی ایس اپاچے پرو پرپھارمنس ایکس کے دوران قائم کیا گیا جہاں ٹی وی ایس ریسنگ کے 5 اسٹنٹ ٹیموں نے چنئی کے ایکسپریس اوینیو مال میں 5 گھنٹے تک بغیر رکے اسٹنٹ کا مظاہرہ کیا۔بھارت میں ایسا کر پہلی بار کیا گیا ہے، ٹی وی ایس اپاچے پرو پرفارمنس ایکس میں ٹی وی ایس ریسنگ کے تمام اسٹنٹ ٹیموں نے اسٹنٹ- اسپیک اپاچے آرٹی آر 180 اور اپاچے آرٹی آر 200 4 وی پر اپنے اسٹنٹ مہارت کا بغیر رکے مظاہرہ کیا۔ اسٹنٹ سواروں کے جوہر اور موٹر سائیکلوں کے منفرد کنٹرول نے ایک دوسرے کے ساتھ ناظرین کو سراہا۔
اس ڈیمو میں خصوصی اسٹنٹ جیسیجیسس کرائسٹ پوز، پلین تھرل-رائیڈ360 ڈگری فرنٹ وہیلی، سنکرونائزڈ فلاور برن آؤٹ، سوسائیڈ برن آؤٹ وغیرہ کئے گئے۔ا سٹنٹ رائیڈرز نے ناظرین کے لئے ایک خصوصی سیشن کا بھی انعقاد کیا جس میں انہیں بتایا گیا کہ محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقے سے کس طرح اسٹنٹ کریں۔اپاچی پرو پرپھارمنس - ٹی وی ایس ریسنگ کی پہل ہے، جس کا مقصد لوگوں کے درمیان اپاچے آرٹی آر سیریز کی موٹر سائیکلوں کی خوبیوں کی تشہیر کرنا ہے اور انہیں برانڈ کے بنیادی عنصر ”ریسنگ ڈی این اے ان لیشڈ“سے جڑنے میں مدد کرنا ہے۔